ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

اسلام آباد میں سرکاری مکانات ختم کرکے بلند عمارتیں تعمیر کرنے کی تجاویز

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت میں سرکاری مکانات ختم کرکے بلند عمارتیں تعمیر کرنے کی تجاویز دی گئی ہے۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پی آئی ڈی ای)نے سی ڈی اے کوسرکاری مکانات ختم کرکے ہائی رائز عمارات تعمیر کرنے کیلئے لکھے گئے آرٹیکل پر مراسلہ لکھ دیا جبکہ سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹشن کونسل نے بھی اس بارے میں لکھے گئے آرٹیکل پرسی ڈی ایسے تجاویز مانگ لی ہیں۔

پی آئی ڈی ای نے سی ڈی اے کواس حوالے سے لکھاگیاآرٹیکل منسلک کرکے خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ صرف جی سکس ون میں 86ایکڑز پر سنگل اسٹوری سرکاری مکانات تعمیر ہیں۔ مراسلے کے مطابق صرف جی سکس ون میں 6ہائی رائز عمارات 9ایکڑ پرتعمیرکرکے 77ایکڑ سرکاری جگہ بچائی جاسکتی ہے اور ایساکرنے سے سی ڈی اے کو 55ارب روپے کی آمدن ہوگی، جس میں بعد میں مزید اضافہ بھی ہوگا۔

مراسلے میں کہا گیاہے کہ سرکاری مکانات جی سکس،جی سیون اورایف سکس میں تعمیر ہیں۔ سی ڈی اے ذرائع کے مطابق ریسرچ ایسوسی ایٹ ازوار محمداسلم نے ایس آئی ایف سی کے کورنگ لیٹر کے ساتھ سی ڈی اے کوبھی یہ آرٹیکل بھیجا تھا، جس میں کہاگیاہے کہ برطانیہ اور بھارت میں بھی ایسا کیاجاچکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پرسی ڈی اے مزید اسٹڈی ورک کرکے ہی اپنی جامع رائے دے سکتاہے۔



کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…