اتوار‬‮ ، 27 ستمبر‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹماٹر اور پیاز کی کاشت میں اضافے کیلئے میکانائزڈ فارمنگ کا اعلان

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

لاہور ( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹماٹر اور پیاز کی کاشت میں اضافے کیلئے 3ارب روپے کا میکانائزڈ فارمنگ پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ٹماٹر اور پیاز کی پیداوار بڑھانے کے لئے اقدامات جاری ہیں، خصوصی پروگرام میکانائزڈ فارمنگ کے ذریعے پنجاب میں 3ارب روپے کا منفرد اور تاریخ کا پہلا پراجیکٹ لانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پروگرام کے تحت سبزیوں کی میکانائز فارمنگ کے لئے پلانٹر، پرونرز اور دیگر زرعی آلات پر 70فیصد سبسڈی دی جائے گی، پیاز اور ٹماٹر کی ویلیو ایڈیشن کے لئے پلپنگ یونٹ، ڈرائر اور گریڈرز کے لئے بھی 70فیصد سبسڈی ملے گی، لودھراں، ملتان اور وہاڑی کے اضلاع پیاز کی کاشت کے لئے منتخب کئے گئے ہیں جبکہ خوشاب، شیخوپورہ اور مظفر گڑھ کو ٹماٹر کی کاشت کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔میکانائزڈ فارمنگ کیلئے 6 اضلاع میں 25ایکڑ تک اراضی کے مالک کے فارمر انٹرپرائز گروپس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فارمر گروپس کے لئے فارمرز فیلڈ سکول میں جدید زراعت اور سمارٹ طریقہ کاشت کے بارے میں ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے گا، پنجاب ایگریکلچر ٹرانس فارمیشن پراجیکٹ کی لانچنگ پر 3ارب روپے لاگت آئے گی۔

وزیراعلی مریم نواز نے کہا ہے کی فارمر گروپس کو انٹرنیشنل مارکیٹ سے بھی منسلک کیا جائے گا، پنجاب کے کاشتکاروں کو خوشحال اور خوش دیکھنا میرا عزم ہے، پہلی مرتبہ پنجاب میں سبزیوں کی کاشت کے لئے باقاعدہ پراجیکٹ شروع کئے جا رہے ہیں، ٹماٹر اور پیاز عام آدمی کے استعمال کی چیز ہے، مہنگا بیچنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گروپ اور میکانائزڈ فارمنگ سے نہ صرف پیداوار بڑھے گی بلکہ لاگت بھی کم ہو گی، عام آدمی کی آسانی اور خوشی کے لئے ہر اقدام کریں گے، پنجاب میں اشیائے خورونوش سب سے سستی میسر ہیں، دن رات مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے، ایگریکلچر ٹرانس فارمیشن پراجیکٹ کے لئے ہیلپ لائن 0800-17000قائم کی گئی ہے، خواہش مند کاشتکار ایگریکلچر فیس بک، ویب سائٹ یا ایگریکلچر اصلاح آبپاشی دفاتر سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…