جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستانی فلمی ستاروں کا سرکاری اعزازات واپس کرنے کا اعلان

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستانی فلمی صنعت کے مشہور ہدایتکار سید نور اور دیگر فنکاروں نے اپنی سرکاری اعزازات حکومت کو واپس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزازات صرف دیوار کی زینت بن کر رہ گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت فنکاروں کو کوئی سہولت فراہم نہیں کرتی، نہ ٹرین میں آدھی ٹکٹ پر سفر کا موقع ملتا ہے اور نہ ہی ہوائی سفر میں کوئی رعایت دی جاتی ہے۔یہ اعلان اداکارہ میرا کی رہائشگاہ پر منعقدہ عشایئے کے دوران کیا گیا، جو پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے اعزاز میں دیا گیا تھا۔

عشائیے میں نامور فلمی شخصیات جیسے کہ شہزاد رفیق، مسعود بٹ، صفدر ملک، معمر رانا، لیلی علی اور گلوکار وارث بیگ نے بھی شرکت کی۔ سید نور کے اعلان پر تقریب میں موجود تمام شخصیات نے تالیاں بجا کر اس فیصلے کی حمایت کی۔معمر رانا نے اس موقع پر کہا کہ کچھ لوگ ہمیں فلم انڈسٹری کے زوال کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ ہمیں آپ نے دیا کیا ہے؟ اداکارہ میرا نے کہا کہ اگر وہ پاکستان فلم انڈسٹری کی اصل کہانی سنائیں گی تو وہ جذباتی ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دل اور آنسو اس انڈسٹری سے جڑے ہیں، جس کی کہانی ایک پل میں نہیں سنائی جا سکتی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…