منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کب شادی کریں گی؟ مہوش حیات نے بتا دیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے شریک حیات میں پائی جانیوالی خوبیاں بتا دیں۔حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے نجی زندگی، کیریئر اور شادی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔پروگرام کے دوران شادی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مہوش حیات کا کہنا تھا کہ بہت سارے رشتے آتے رہے ہیں، پہلے میں صاف انکار کر دیتی تھی اور کہتی تھی کہ ابھی مجھے شادی نہیں کرنی لیکن اب ایسا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اب میں گزشتہ دو اڑھائی سال سے شادی کا سوچ رہی ہوں اور میرا خیال ہے اگر اچھا جیون ساتھی مل جائے تو شادی کی جا سکتی ہے، یہ اچھا عمل ہے۔

شوہر میں پائی جانیوالی خصوصیات سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ایسے شخص سے شادی کروں گی جو سمجھدار ہو، ذہنی طور پر پختہ ہو اور سب سے اہم بات یہ کہ وہ شوبز کے معاملات کو سمجھتا ہو تاکہ مجھے شادی کے بعد مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد بھی شوبز انڈسٹری میں کام کرتی رہوں گی، اس لیے ایسے شخص سے شادی کروں گی جو شوبز کو سمجھتا ہو اور بطور اداکارہ میرے کردار کو سمجھ پائے۔مہوش حیات نے کہا کہ لازمی نہیں کہ میرا ہونے والا شوہر بہت زیادہ امیر ہو لیکن معاشی طور پر مستحکم ہونا چاہیے تاکہ میرے کچھ ناز نخرے اٹھا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…