جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل ناکامی، بمراہ کو تیسرے ٹیسٹ سے باہر کردیا گیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل دو ٹیسٹ میچز میں ناکام رہنے والے بھارتی اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی تیسرے ٹیسٹ سے چھٹی کردی گئی۔بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ٹیسٹ آج سے ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں شروع ہورہا ہے جہاں میزبان کو سیریز میں وائٹ واش ہونے سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے، ایسے میں بھارتی ٹیم نے ٹیسٹ الیون میں اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے جسپریت بمراہ کو ٹیم سے باہر کردیا ہے۔رپورٹس کے مطابق بمراہ کو آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ہونے والے گواسکر بارڈر ٹیسٹ سیریز کے سلسلے میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارت کو نومبر میں ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے جہاں پہلا مقابلہ 22 نومبر سے شیڈول ہے، بمراپ چونکہ پچھلے ماہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے کھیل رہے ہیں اس لیے انھیں کیویز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پونے میں بھارتی ٹیم کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں رسوائی کے بعد ممبئی کے فل فلیش ٹریننگ سیشن میں بمراہ بھی شریک تھے تاہم وہ گزشتہ رات فلائٹ سے اپنے گھر احمدآباد روانہ ہوچکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق بھارتی کوچ گمبھیر اور کپتان چاہتے تھے کہ جسپریت بمراہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں آرام دیا جائے مگر پہلے میچ میں شکست کے بعد پلان تبدیل کیا گیا، تاہم بمراہ کے کھیلنے کے بعد بھی بھارت سیریز ہار گیا۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…