لاہور( این این آئی)بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے دوسال میں بجلی صارفین سے ڈیڑھ ارب یونٹس سے زائد کی اووربلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی مالی سال 2023-24کی رپورٹ نے سی پی پی اے اور ڈسکوز کے بلنگ نظام پر سوالات اٹھا تے ہوئے انکوائری کی سفارش کر دی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 2سال میں 46ارب روپے سے زائد کی اووربلنگ کی گئی، مالی سال 2023-24میں 25ارب روپے کی اوور بلنگ ہوئی جبکہ مالی سال 2022-23میں 21ارب روپے کی اوور بلنگ کی گئی۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق 2022-23میں 66کروڑ اور2023-24میں 88کروڑ یونٹس کی اووربلنگ کی گئی، دوسال کے دوران مجموعی طور پر ایک ارب 54کروڑ یونٹ اووربلنگ سے چارج کئے گئے۔ ڈسکوز نے تمام صارفین سے100فیصد اضافی چارج کیا۔