کراچی (نیوزڈیسک) این اے 122کا انتخاب تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کیلئے زندگی موت کا مسئلہ بن گیا ہے ،شکست کے بعد عمران خان کیلئے احتجاج کی طرف جانا مشکل ہوجائے گا، تحریک انصاف پر غیرملکی فنڈنگ لینے کا الزام بہت سنگین ہے، غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا اور فوج کو مداخلت پر اکسانا دونوں ہی غلط کام ہیں،ایم کیو ایم نے استعفے واپس لے کر اچھا فیصلہ کیا ہے، آصف زرداری کو پتا ہے کہ پنجاب میں ان کی تصویر پر ووٹ نہیں ملے گا، اس لئے وہاں وہ بلاول اور بینظیر کی تصویر لگانا بہتر سمجھ رہے ہیں۔ان خیالات کااظہار معروف نجم سیٹھی نے ایک نجی ٹی وی چینل پرگفتگوکرتے ہوئے کیا۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ سلمان تاثیر قتل کیس میں سپریم کورٹ نے جس بہادری اور ذہانت سے فیصلہ دیا اس کے اچھے اور گہرے اثرات ہوں گے،اسلام کے نام پر ریاست کے قانون اپنے ہاتھ میں لے کر قتل کرنا بہت غلط کام ہے ، اس بات کا افسوس ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے ایک سابق چیف جسٹس ملزم کا دفاع کررہے تھے، مجرم کی سزا کے خلاف کسی کو احتجاج نہیں کرنا چاہئے، اسلام کو غلط استعمال کر کے مسلمانوں کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔نجم سیٹھی نے کہا کہ این اے 122کا انتخاب تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کیلئے زندگی موت کا مسئلہ بن گیا ہے ،یہ ان چار انتخابی حلقوں میں سے ایک ہے جس پر عمران خان نے دھاندلی کا کیس بنایا، اگر مسلم لیگ ن ضمنی انتخاب جیت جاتی ہے تو عمران خان یہاں بھی دھاندلی کا الزام لگائیں گے، شکست کے بعد عمران خان کیلئے احتجاج کی طرف جانا مشکل ہوجائے گا، عمران خان ابھی بھی عدم استحکام پیدا کر کے فوجی مداخلت کروانا چاہتے ہیں،انتخابی مہم میں عمران خان کی شرکت سے تحریک انصاف کو فائدہ ہوگا، اب دیکھنا ہوگا کہ عمران خان کا فلوٹنگ ووٹر دوبارہ باہر نکلے گا یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ علیم خان نے اس انتخاب پر کروڑوں روپے خرچ کیے ہیں، علیم خان کے پیسے کی وجہ سے ہی عمران خان نے انہیں امیدوار بنایا تھا، اب وہ زمانہ گیا جب لوگ عمران خان کو آنکھیں بند کر کے ووٹ ڈالتے تھے، اب عمران خان کو علیم خان جیسے امیدوار لینے پڑتے ہیں جو پیسے لگا کرووٹر کو لانے کی کوشش کرتے ہیں،مسلم لیگ ن بھی پچھلے تیس سال میں پیسہ لگانے والے امیدوارکھڑے کرتی رہی ہے۔ پی ٹی آئی پر غیرملکی فنڈنگ کے الزامات پر نجم سیٹھی نے کہا کہ تحریک انصاف پر غیرملکی فنڈنگ لینے کا الزام بہت سنگین ہے، قانون کے مطابق الیکشن میں غیرملکی فنڈنگ نہیں آسکتی ہے، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں اپنے اکائونٹس کی تفصیل تو جمع کرائی لیکن اس میں غیرملکی فنڈنگ کا ذکر نہیں کیا تھا، الیکشن کمیشن کو پٹیشن کی وجہ سے پی ٹی آئی کیخلاف غیرملکی فنڈنگ کیس کو کھولنا پڑے گا، عمران خان کی یہی کوشش ہے کہ الیکشن کمیشن غیرملکی فنڈنگ کا کیس نہیں کھول سکے، اگر کوئی شخص اسٹے آرڈر لے یا شواہد پیش کرنے سے انکار کرے تو اس میں کوئی گڑبڑ ہوتی ہے۔
این اے 122پی ٹی آئی،ن لیگ کیلئے زندگی موت کا مسئلہ بن گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پٹرول اور ڈیزل ۔۔۔۔۔۔۔۔ حکومت کا بڑا فیصلہ
-
Foot In The Door
-
حکومتی سبسڈی برقرار رکھنے کے لیے کیا کرنا ہو گا؟200یونٹ والے صارفین کو انتابہ
-
مسلسل پانچ میڈن اوورز میں پانچ وکٹیں، ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم
-
کیاپاکستان نے ایران کو اسلحہ فراہم کیا؟صدر ٹرمپ سے انٹرویو میں سوال
-
امتیاز سپر اسٹور، ڈی واٹسن سمیت 6 بڑے اسٹورز کے امپورٹ کاغذات جعلی نکلے، مقدمات درج
-
’’کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی دھوکا دہی‘‘ وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا
-
ایرانی ریال خریدنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ طلبا کے لیے اہم خبر آگئی
-
نئی حج پالیسی منظور، آئندہ برس سرکاری حج کتنے میں ہو گا؟
-
ڈرائیور کے گھر سے 28 کروڑ روپے نقد اور 15 کلو سونا برآمد
-
اگلے ماہ اگست میں 12 چھٹیاں! پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
-
اگست 2026 کی چھٹیاں، پاکستانیوں کو 12 تعطیلات ملنے کا امکان
-
الیکشن کمیشن نے 4 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کردی، نوٹی فکیشنز جاری



















































