پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

رینجرز اور حساس اداروں کی کارروائی کراچی کا انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر گرفتار

datetime 10  اکتوبر‬‮  2015 |

ہری پور(نیوزڈیسک)رینجرز پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا، تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا گزشتہ روز ہری پور کے نواحی علاقہ موہڑاں کلاواں میں رینجرز پولیس کی بھاری نفری سمیت حساس اداروں نے مشترکہ کاروائی کے دوران ایک گھر پر چھاپہ مار کے کراچی سے بھاگ کر ہری پور آنے والے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر عمران کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم عمران کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وراداتوں سمیت دہشت گردی کی واداتوں میں بھی رینجرز اور پولیس کو مطلوب تھا کراچی کے مختلف تھانوں میں متعدد ایف آئی آر درج ہیں جس کی گرفتاری کے لیے کراچی میں بھی مختلف جہگوں پر چھاپے مارے جا رہے تھے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کراچی میں شروع ہونے والے آپریشن کے دوران ملزم نے بھاگ کر ہری پور اپنے سسرال آکر پناہ لے لی تھی ملزم کاتعلق ایک سیاسی جماعت سے بھی ہے اور کراچی میں دہشت گردی کی مختلف کاروائیوں میں بھی ملزم ملوث رہا ہے جسے خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے پولیس زرائع نے بتایا ہے کہ تھانہ سرائع صالح کی حدود موہڑاں کلاواں میں مبینہ دہشت گرد عمران گزشتہ کئی روز سے اپنے سسرال ہی میں رہائش پذیر تھااور اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ کراچی سے فرار ہو کر ہری پورمیں روپوش ہو گیا تھا کاروائی کے دوران ایک گھر کو گھیرے میں لے کر ملزم کو گرفتار کرکے رینجرز نے اپنی تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ملزم کو کراچی لے جا کر عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں عدالت سے ملزم کے ریمانڈ کی استد عا کی جائے گی پولیس زرائع کے مطابق ہری پور میں کراچی سے فرار ہو کر پناہ لینے والے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی مزید اطلاعات بھی موجود ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…