لاہور (نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن کے احکامات کے بعد پنجاب پولیس نے لاہور اور اوکاڑہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے حتمی سکیورٹی پلان تیار کرلیا ہے۔پنجاب پولیس حکام کے مطابق لاہور اور اوکاڑہ کے 494 پولنگ اسٹیشنز پر 8 ہزار 688پولیس افسر اور اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ سکیورٹی پلان کے تحت لاہور اور اوکاڑہ کے انتخابی حلقوں کی سیکیورٹی کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیاہے۔کسی ہنگامی صورت حال یا پارٹیوں میں کسی جھگڑے سے نمٹنے کے لئے اینٹی روئٹ فورس کی 10 ٹیمیں ا سٹینڈ بائی رہیں گی، پولنگ اسٹیشنز پر ایس پی کی نگرانی میں ٹیمیں گشت کریں گی، کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بکتر بند گاڑی موجود رہے گی۔پلان کے چوتھے حصے کے تحت ریسکیو کی ایمبولیسنز بھی اسٹینڈ بائی رکھی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق آرمی کے دستے بھی پولنگ اسٹیشنز پر موجود رہیں گے، این اے 122 میں 117 عمارتوں میں 284 پولنگ اسٹیشنز ہونگے ، ان میں 101 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔جس کے پیش نظران پولنگ سٹیشنوں کی سخت نگرانی کی جائے گی ۔ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے اسلام آباد اور لاہور میں کنٹرول رومز قائم کردیے گئے ۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شکایات پر فوری کارروائی کی جائے گی ۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 122 لاہور اور این اے 144 اوکاڑہ کے ضمنی انتخابات کی نگرانی کے لیے اسلام آباد اور لاہور میں کنٹرول رومز قائم کردیے گئے ہیں۔اسلام آباد میں کنٹرول روم کی نگرانی چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری جبکہ لاہور میں صوبائی الیکشن کمشنر نگرانی کریں گے ،پولنگ کےروزضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا فوری نوٹس لیا جائے گا۔
ضمنی انتخابات،حتمی سیکورٹی پلان تیار،پاک آرمی کے دستے بھی ہونگے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ہمارا امیرالعظیم
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
بدھ کو عام تعطیل کا اعلان
-
اگلے ماہ مجموعی طور پر12تعطیلات متوقع
-
سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں اضافہ، نیا نوٹیفکیشن جاری
-
محبوبہ نے آشنا کو گھر بلا کر بلیڈ سے اس کا نازک عضو کاٹ دیا
-
انسان کی زیادہ سے زیادہ عمر کتنی ہو سکتی ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
-
اسکول کب کھلیں گے؟ طلبہ اور والدین کے لیے اہم پیش رفت
-
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
-
آئی فون 18 کی ریلیز سے متعلق ایپل کا بڑا فیصلہ!
-
بابر اعظم نے دوبارہ کپتانی قبول کرنے سے پہلے کیا شرط رکھی تھی؟، بھارتی میڈیا کا بڑا دعویٰ
-
اکلوتے نوجوان کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے باپ اور بھائی کیساتھ ماں بھی دنیا فانی سے کوچ کر گئ...
-
مسلسل پانچ میڈن اوورز میں پانچ وکٹیں، ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم
-
قبض سے نجات میں مدد دینے والے 7 بہترین پھل، نظامِ ہاضمہ بہتر بنانے میں بھی معاون



















































