ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

آئینی ترامیم پر مولانا سے اتفاق رائے ہوگیا ،عمران سے ہدایات کے بعد حتمی اعلان کریں گے، بیرسٹر گوہر

datetime 18  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم پر مولانا فضل الرحمن سے تقریبا اتفاق رائے ہوگیا ہے ،اب عمران خان کی ہدایات کے بعد (آج) حتمی اعلان کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج پی ٹی آئی اور اتحادیوں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات تھی، اس ملاقات میں ہم نے 26 ویں آئینی ترمیم پر بات چیت کی، گزشتہ ملاقات پر اس بات کا امکان تھا کہ اتفاق رائے ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بات چیت ابھی چل رہی ہے، ہمارا ووٹ یا اس پر اتفاق رائے ہوگا تو ہم عمران خان سے ملاقات کریں گے، ان کی ہدایات کے مطابق آگے بڑھیں گے، تو ان سے ملاقات کیلئے آج ہم درخواست دیں گے، کل ان سے ملاقات کی کوشش کریں گے اور ہدایات کے مطابق ہم اپنا حتمی مو قف دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقات اور بحث ہوئی ہے ،ہم تقریبا اتفاق رائے تک پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خصوصی کمیٹی میں ہماری طرف سے عامر ڈوگر اور جمعیت علمائے اسلام کا نمائندہ بھی موجود تھا ،انہوں نے جو مسودہ پیش کیا ہے اور کمیٹی نے جس مسودے کی منظوری دی ہے وہ یہی ہے جس پر ہمارے مذاکرات مولانا فضل الرحمان سے چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے (آج) ہفتہ کو عمران خان سے ہدایات کے بعد ہم حتمی اعلان کریں گے لیکن مولانا فضل الرحمان کیساتھ تقریبا اتفاق رائے ہوگیا ہے ،ہم یہ عمران خان کے سامنے رکھیں گے اور ان کی جو بھی ہدایات ہوں گی اس سے (آج) آگاہ کریں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران بلاول بھٹو زرداری بھی آئے تھے ،مولانا فضل الرحمان نے انہیں وقت دیا ،ہماری بھی دعا سلام ضرور ہوئی لیکن مسودے پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…