اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک میں مہنگائی کی شرح پھر بڑھ گئی، 19اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو گئیں

datetime 18  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ملک میں مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے جبکہ 19اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیاہے۔مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.28فی صد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ اسی ہفتے سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بھی بڑھ کر 15.02فی صد پر آ گئی ہے اسی دوران روز مرہ استعمال کی 19اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کی گئی مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں ہفتے 9اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں کمی ہوئی جبکہ 23کی قیمتوں میں استحکام رہا۔رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمتوں میں26.24فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں9.86فیصددال چنا کی قیمتوں میں3.15فیصد،آٹے کی قیمتوں میں2.10فیصد،ڈیزل کی قیمتوں میں2.01فیصد،ایل پی جی کی قیمتوں میں1.50 فیصد،سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں0.65فیصد اضافہ ہوا ہے ۔اسی طرح آگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں0.35فیصد،لہسن کی قیمتوں میں1.31فیصد،چکن کی قیمتوں میں0.96فیصد اور انڈوں کی قیمتوں میں0.68فیصد اضافہ ہوا۔اس کے برعکس آلو کی قیمتوں میں1.15 فیصد،پیاز کی قیمتوں میں7.02فیصد، چینی کی قیمتوں میں0.27 فیصد،کیلوں کی قیمتوں میں2.83فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں0.72 فیصد،باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں0.09 فیصد اورگڑ کی قیمتوں میں1.82 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح0.27فیصداضافے کے ساتھ10.29فیصد، 17ہزار 733روپے سے 22ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 0.28فیصداضافے کے ساتھ14.42فیصد رہی۔

اسی طرح 22 ہزار 889روپے سے 29ہزار 517روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح0.27فیصد کاضافے کے ساتھ17.99فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح0.28 فیصداضافے کے ساتھ 15.47فیصد رہی جب کہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح0.28 فیصداضافے کے ساتھ 13.77فیصدرہی ہے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…