ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2024
ڈالر ریٹ
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)معیشت میں درآمدی نوعیت کی بڑھتی ہوئی طلب اور متعلقہ ریگولیٹر کی خریداری سرگرمیوں کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کی قدر میں اتارچڑھائو کے بعد محدود پیمانے پر اضافہ ہوا جبکہ اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی۔

روشن ڈیجیٹل اکانٹ میں ترسیلات زر کا حجم بڑھکر 8.74 ارب ڈالر سے متجاوز ہونے، مسلسل 11 ہفتوں سے ذرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافے کے رحجان، ڈالر بیسڈ پاکستانی یورو بانڈز کی ایلڈ کے ساتھ اس میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری دلچسپی سے انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 17 پیسے کی کمی سے 277 روپے 46 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔سپلائی میں اضافے کے ساتھ ہی درآمدی شعبوں میں ڈیمانڈ بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 03 پیسے کے محدود اضافے سے 277 روپے 66 پیسے کی سطح پر بند ہوئے جبکہ اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کی کمی سے 279 روپے 35 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ورکرز ریمیٹنسز میں 29 فیصد کی نمو، دسمبر تک ڈالر میں نمایاں کمی کی پیشگوئیاں بھی مارکیٹ میں زیرگردش ہیں لیکن معیشت کے مختلف شعبوں میں سرگرمیاں بڑھنے سے درآمدی نوعیت کی ضروریات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جو انٹربینک کی سطح پر ڈالر کی قدر میں بتدریج اضافے کا باعث بن گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…