اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ بار کی الوداعی عشائیے کی دعوت قبول کرلی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ بار کی الوداعی عشائیے کی دعوت قبول کرلی۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 10 اکتوبر کو عشائیہ کیلئے خط لکھا تھا۔ ایڈیشنل رجسٹرار نے سیکرٹری سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کوخط لکھ کر بتایاکہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سپریم کورٹ بارکی دعوت قبول کرلی۔خط میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ بار کا شکریہ ادا کیا، فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبرکو ہے تو مناسب ہوگا الوداعی عشائیہ24 اکتوبرکو رکھا جائے۔

چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں سپریم کورٹ بار کا الوداعی عشائیہ 24 اکتوبر کو ہوگا۔چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی 25 اکتوبر کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر فل کورٹ ریفرنس منعقد ہوگا۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو خط میں کہا کہ فل کورٹ ریفرنس کورٹ روم نمبر ایک میں ساڑھے 10 بجے ہوگا، اس موقع پر اپنی تقریر ایڈوانس میں بھجوا دی جائے۔خیال رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر کو ریٹائر ہوجائیں گے۔



کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…