منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

حج پالیسی 2025 منظور : آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنا ہوگا؟

datetime 11  اکتوبر‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق حج پالیسی 2025 کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق اگلے سال سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار تک متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سے آئندہ سال 1 لاکھ 79 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔ حکومت اور پرائیویٹ آپریٹرز میں ہر ایک کو 89 ہزار 605 حجاج کا کوٹہ ملے گا۔ذرائع کے مطابق طویل حج 38 سے 42 دن اور مختصر حج 20 سے 25 دن پر محیط ہوگا۔

سعودی حکومت سے منظور شدہ ویکسین لازمی قرار دے دی گئی۔ 12 سال سے کم عمر بچے حج کا سفر نہیں کرسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایک ہزار کے قریب کوٹہ ہارڈشپ کیلئے مختص ہوگا۔ 300 کے قریب کوٹہ ای او بی آئی کے تحت رجسٹرڈ کم آمدنی والے مزدوروں کیلئے مختص کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق روٹ ٹو مکہ سہولت اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹ پر دی جائے گی۔ بغیر محرم خواتین اسلامی نظریاتی کونسل کی شرائط پر حج کرسکیں گی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…