پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پائلٹ شوہر کو دل کا دورہ پڑنے پر اہلیہ نے فلائٹ لینڈ کرادی

datetime 10  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس ویگاس(این این آئی)عام طور پر طیارے میں 2 پائلٹس موجود ہوتے ہیں، اگر ایک پائلٹ کی طبعیت ناساز ہوجائے تو دوسرا پائلٹ مسافر طیارے کو باحفاظت لینڈ کرتا ہے۔لیکن حال ہی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جب ایک چھوٹا طیارہ چلانے والے پائلٹ شوہر کو دل کا دورہ پڑا تو ان کی اہلیہ جنہیں جہاز اڑانے کا کوئی تجربہ حاصل نہیں تھا، حیران کن طور پر انہوں نے جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کرائی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واقعہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پیش آیا جب خاتون کے شوہر ایلیٹ الپر کو جمعہ کے روز دورانِ پرواز دل کا دورہ پڑا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 69 سالہ کینانی ویلز نے ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کرکے صورتحال سے آگاہ کیا تاکہ طیارے کی باحفاظت لینڈنگ میں اس کی مدد کی جاسکے۔لاس ویگاس میں مقیم رئیل اسٹیٹ ایجنٹ خاتون نے پہلے کبھی ہوائی جہاز نہیں اڑایا تھا، لیکن ان کے شوہر کے دل کے دورہ پڑنے کے بعد خاتون کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔یہ جوڑا لاس ویگاس کے ہینڈرسن ایگزیکٹو ہوائی اڈے سے مونٹیری، کیلیفورنیا جا رہا تھا، جس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

ائیرپورٹ پر موجود ایئر ٹریفک کنٹرول نے خاتون کو لینڈنگ کی رہنمائی کی جس کے بعد وہ قریبی ہوائی اڈے پر باحفاظت لینڈنگ کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔بعدازاں پائلٹ کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن اس کی حالت کے بارے میں ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…