اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

علی امین گنڈاپور کی ایک بار پھر اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2024 |

پشاور (این این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکی دے دی۔خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کو نہ ہٹایا تو ہم اسے ہٹانے کیلئے اسلام آباد پر دھاوا بول دیں گے۔انہوں نے اسمبلی فلور سے پیغام دیا کہ تیار ہوجائو، ہم پھر اسلام آباد آرہے ہیں، ہمارے جتنے بھی کارکن گرفتار ہیں انہیں رہا کرائیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح طور پر کہا تھا کہ ہماری فوج سے نہ کوئی لڑائی ہے اور نہ ہی کوئی فوج مخالف ایجنڈا ہے۔انہوںنے کہاکہ جلسے کی اجازت نہ ملنے پر مجبوری میں احتجاج کا راستہ اختیار کیا، ہمیں جلسوں کیلئے ایسی جگہیں دی گئیں، جسے ہم جانور ہوں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کے پی ہائوس پر پولیس اور رینجرز نے دھاوا بولا، وہاں موجود ہمارے اہلکاروں اور کارکنوں پر تشدد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے انداز ہوگیا تھا میری گرفتاری وقار کے ساتھ نہیں ہوگی، میں نے فیصلہ کیا کہ کے پی ہائوس جاکر احتجاج سے متعلق فیصلہ کرتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ جب کے پی ہائوس سے نکلا تو میرے پاس نہ موبائل تھا نہ جیب میں ایک روپیہ، میرے اپنے صوبے کے ایک ڈی پی او نے کہا وہ مجھے پشاور پہنچانے کی ضمانت نہیں دے سکتا۔ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں میری نوکری چلی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ جو لوگ اس ملک کے فیصلے کر رہے ہیں انہیں ملک کا کوئی خیال نہیں ہے، جو بھی نظریے سے منافق ہے اللّٰہ اسے غرق کرے، قوم کسی کی باتوں میں نہ آئے، فرعون بھی یہی سمجھتا تھا کہ میں ہی طاقتور ہوں، ایسے طاقتوروں کا کیا انجام ہوا؟۔



کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…