کراچی(این این آئی) معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سیکہیں بہتر ہے ،لوگ مجھ سے پاکستان کے حالات کی شکایت کرتے ہیں، پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکا کے مقابلے میں سیکڑوں گنا زیادہ ہیں۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ملک کو چھوڑ کر غیر مسلم ملک میں بسنے کی حمایت نہیں کرتا، دوسروں کی نقل کر کے زندگی کا مقصد حاصل نہیں کیا جاسکتا، اس مقصد کو اللہ کے احکامات پر عمل کرکے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرآن میں والدین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا گیا ہے لیکن والدین اگر اللہ اور اس کے رسول کیخلاف حکم دیں تو نہ مانو۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا سے کہیں بہتر ہے ، پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکا کے مقابلے میں سیکڑوں گنا زیادہ ہیں۔یاد رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں، وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف تقاریب سے خطاب کریں گے اور اہم ملکی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ان دنوں ڈاکٹر ذاکر نائیک 10 دن کے دورے پر کراچی میں موجود ہیں۔