اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

موسلادھار بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2024 |

لاہور(این این آئی) پی ڈی ایم اے پنجاب نے لاہور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں 64 ملی میٹر، چکوال 22 ، سرگودھا 25 ،شیخوپورہ 42 ،گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین 22 اور ساہیوال میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، مری، نارووال، سیالکوٹ جھنگ، قصور، جوہر آباد اور اوکاڑہ میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے ، بارشوں کا سپیل 1 اکتوبر تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، پنجاب کے تمام دریاؤں، ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔

پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں، نشیبی علاقوں سے پانی کے نکاس کو جلد از جلد ممکن بنائیں ، شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں، عوام الناس کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں، بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔



کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…