جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

راولپنڈی ڈویژن میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، رینجرز تعینات

datetime 28  ستمبر‬‮  2024 |

لاہور ( این این آئی)حکومت پنجاب نے راولپنڈی ڈویژن میں 2 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ہفتہ 28 ستمبر اور اتوار 29 ستمبر کو راولپنڈی ڈویژن میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں اسلحہ رکھنے اور نمائش پر بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان کو پابندی سے استثنیٰ ہوگا۔ حکم نامے کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں دفعہ 144 نافذ ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کی تعیناتی کیلئے بھی وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا ہے۔

خط کے مطابق راولپنڈی میں رینجرز کی 4 جبکہ اٹک میں 2 کمپنیاں تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے ہتھیاروں سے لیس شرپسند عناصر کی راولپنڈی آمد کے اندیشے کے پیشِ نظر دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی تھی۔ حکومت پنجاب نے امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی ہے۔ رینجرز کی تعیناتی کیلئے وفاقی حکومت کو مراسلہ جاری کیا گیا جبکہ محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…