منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی آئی اے کی نجکاری کی تاریخ میں توسیع، بڈنگ میں حصہ لینے والی کمپنیاں حیران

datetime 27  ستمبر‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔ نیلامی کی تاریخ 31 اکتوبر مقرر کردی گئی ہے۔ ایک ماہ کی توسیع نے بڈنگ میں حصہ لینے والی کمپنیوں کو حیران کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی بڈنگ کی تاریخ میں توسیع کردی گئی، پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بڈنگ کی تاریخ میں توسیع کرکے 31 اکتوبر کردی گئی ہے اور معاہدے کے مسودے پر دستخط کی نئی تاریخ 25 اکتوبر مقرر کی گئی ہے، بڈنگ کے لیے پیشگی رقم 28 اکتوبر تک جمع کرائی جاسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق توسیع سے پی آئی اے کی نجکاری کو دھچکہ لگے گا، اچانک بولی کی تاریخ میں توسیع کس وجہ سے کی گئی نجکاری کمیشن بتانے سے گریز کررہا ہے ،اس سے قبل پیشگی رقم 27 ستمبر کو جمع کرانا تھی۔ذرائع کے مطابق بولی کے لیے یکم اکتوبر کو پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بڈنگ کی تمام تیاریاں مکمل تھیں، نجکاری کے لیے بڈنگ میں اب تک موجود 6 نجی کمپنیوں کے کنسورشیم حصہ لے رہے ہیں۔اچانک بولی کی تاریخ میں توسیع سے نجکاری میں دلچسپی والی کمپنیوں کو حیران کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…