جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری’بجلی سستی ہونے کا امکان

datetime 23  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ بجلی ٹیرف میں کمی کے لیے حکومت کی آئی پی پیز سے بات چیت سے متعلق پیش رفت جلد سامنے آنے کا امکان ہے۔پاکستان کے شہری اس وقت دنیا بھر میں سب سے مہنگی ترین بجلی استعمال کرنے پر مجبور ہیں جس کی بڑی وجہ سابقہ حکومتوں کے آئی پی پیز کے کیے گئے معاہدے ہیں تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ بجلی ٹیرف میں کمی کے لیے حکومت کی آئی پی پیز سے بات چیت سے متعلق پیش رفت جلد سامنے آنے کا امکان ہے۔

ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حکومت سرکاری آئی پی پیز کے ٹیرف ٹیکس کم کرنے پر رضامند ہو گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 100 سے زائد پاور ہاؤسز کے ٹیرف کا جائزہ لیا گیا۔ بجلی ٹیرف میں کمی اور صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے مرحلہ وار چند آئی پی پیز بند اور باقی تمام ٹیرف میں ریلیف دیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے بجلی بلوں میں بے جا ٹیکسز کو کم کرنے سے سے متعلق تجاویز دی ہیں جن پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ صنعتی اداروں کے لیے خاص طور پر بجلی کے نرخوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزارت توانائی اور آئی پی پیز کے معاملات خوش اسلوبی سے حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…