اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

القادر کیس میں جج صاحب بھاگ رہے ہیں، ضمانت کو سن نہیں رہے ہیں، علیمہ خان

datetime 5  ستمبر‬‮  2024 |

راولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ القادر کیس میں جج صاحب بھاگ رہے ہیں، ضمانت کو سن نہیں رہے۔اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا ہے کہ سنگجانی میں جلسہ ہوگا۔علیمہ خان نے کہا کہ9مئی کو خواتین کے ساتھ ظلم ہوا، عالیہ حمزہ پر بہت ظلم ہوا، ان کو متعدد جیلوں میں گھمایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی عالیہ حمزہ کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ 8 فروری کو مائیں نکلی تھیں، 8 ستمبر کو بھی نکلیں گی۔ انہوںنے کہا کہ حکمرانوں کے لائف اسٹائل کی قیمت ہم سب کو بھگتنا ہوگی۔اس موقع پر عالیہ حمزہ نے کہا کہ میرا قائد کبھی نہیں کہے گا کہ مجھے آزاد کرائو۔ 8ستمبر پاکستان کو بچانے کا دن ہے، اس روز تحریک کا اعلان ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…