جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ڈاکٹرز نے آپریشن میں تلی کی جگہ جگر نکال دیا، مریض جان سے گیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں ڈاکٹرز کی غفلت کی وجہ سے ایک شخص اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست الاباما سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ ولیم برائن اپنی اہلیہ کے ساتھ فلوریڈا میں چھٹیاں گزارے آیا تھا جہاں اچانک انہیں پیٹ میں شدید تکلیف ہوئی۔

میڈیا رپورٹس بتایا گیا ہے کہ اہلیہ نے ولیم کو فوری اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے ضروری ٹیسٹ کرکے تلی کے نظام میں خرابی کی تشخیص کی اور انہیں اسپتال میں داخل کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سرجری کے دوران ڈاکٹرز نے ولیم کی تلی کی جگہ جگر نکال دیا جس کی وجہ سے کافی خون ضائع ہوا اور ولیم کی موت واقع ہوگئی۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہیکہ برائن کے جگر کو غلطی سے نکالنے کے بعد ڈاکٹرز نے اس عضو پر تلی کا لیبل لگا دیا تھا اور خاتون کو بتایا کہ ان کے شوہر کی تلی اپنے سائز سے 4 گنا بڑھ گئی تھی۔شوہر کی موت پر خاتون نے انصاف کے لیے ڈاکٹرز کے خلاف قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ڈاکٹرز کی غفلت سے مزید کوئی انسانی جان کا نقصان نہ ہو۔رپورٹس کے مطابق سرجری کرنے والے ڈاکٹرز میں شامل ایک ڈاکٹر پہلے بھی غلط آپریشن کرکے ایک شخص کی زندگی لے چکا ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…