بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

میں سیاست میں نہیں آ رہی آپ نے گھبرانا نہیں ہے، علیمہ خان

datetime 29  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ میں سیاست میں نہیں آ رہی آپ نے گھبرانا نہیں ہے، عوام 8 ستمبر کو اپنے حق کیلئے نکلیں،آئین کے مطابق احتجاج حق ہے، اگر ناانصافی ہو رہی ہے تو آپ اپنا حق مانگ سکتے ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے علیمہ خان نے کہاکہ میڈیا کیلئے عمران خان کو کہنا پڑتا ہے، 5,6 لوگ بلائے جاتے ہیں لیکن 2,3ایسے ہوتے ہیں جو رپورٹ ہی ایجنسیز کو کرتے ہیں، ان کا کام ہی یہ ہوتا ہے کہ وہ بیان اور گفتگو کو ایڈیٹ کر چلائیں، عمران خان ایسا انسان ہے جو عاجزی سے پیش آتے ہیں، سوال کرنے پر عمران خان کو جواب دینے سے روک دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں بتاتی ہوں عمران خان کیا مانگتے ہیں وہ اپنے بچوں کیساتھ بات کرنے کا کہتے ہیں، ان کی بچوں سے بات نہیں کروائی جاتی، قانون کے مطابق ان کو اجازت ہے،انہیں اس حق سے محروم کیا جا رہا ہے، عمران خان کو کتابیں مہیا نہیں کی جارہیں، انہیں ورزش کیلئے ڈمبلز چاہیے وہ انہیں نہیں دئیے جا رہے۔علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے جو لسٹ دی ان لوگوں کو ملاقات کیلئے نہیں بھیجا جاتا، تنظیمی معاملات میں اپنے علاقے کے عہدیداروں سے رابطہ کریں، عمران خان نے کہا ہے علی امین 8ستمبر کو لیڈ کر کے کے پی کے سے پہنچیں گے۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہا کہ 8ستمبر کو آخری مرحلہ شروع ہو گا، عوام اپنے حق کیلئے نکلیں، آئین کے مطابق آپ کا حق بنتا ہے کہ احتجاج کریں، اگر ناانصافی ہو رہی ہے تو آپ اپنا حق مانگ سکتے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میں سیاست میں نہیں آ رہی آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…