پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

طلب سے زائد سپلائی’پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئی

datetime 12  اگست‬‮  2024
سولر پینلز کی قیمتیں
سولر پینلز کی قیمتیں
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئی۔ سولر پینلرز کی فی واٹ کی قیمت 30 روپے سے 32 روپے تک ہوگئی۔واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں فی واٹ قیمت 39 سے 40 روپے تھی جس کے بعد مئی میں اس میں قدرے کمی دیکھی گئی اور دو سال قبل 80 روپے فی واٹ میں ملنے والی سولر پینل پلیٹ 37 روپے میں دستیاب ہونے لگا۔

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی مقامی مارکیٹ میں اضافی سپلائی اور بین الاقوامی نرخوں میں کمی کے باعث ہوئی ہے۔ اس معاملے سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ ریٹ میں کمی دنیا بھر میں لیتھیم بیٹریوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ 180 واٹ کا جو پینل 15 ہزار روپے میں آرہا تھا وہ اب صرف ساڑھے پانچ ہزار روپے میں دستیاب ہے۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان میں سولر پینل کی قیمت 80 روپے فی واٹ تک پہنچ گئی تھی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ 12 ماہ کے دوران لیتھیم بیٹریوں کی قیمت میں تقریباً 50 فیصد کمی ہوئی ہے۔

اگرچہ اس نے گھریلو شمسی پینل کے نرخوں کو نمایاں طور پر متاثر کیا ہے، خشک بیٹریوں کی شرح میں زیادہ کمی نہیں دیکھی گئی ہے کیونکہ درآمد کنندگان نے مقامی خریداروں کے لیے قیمتیں کم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔2023 سے پاکستان کی سولر انرجی مارکیٹ میں چین سے درآمدات کے ساتھ بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے جس سے درآمد کنندگان کو ملک میں نیٹ میٹرنگ کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے میں مدد ملی ہے۔ مہنگی گرڈ بجلی نے ہزاروں صارفین کو سستی اور زیادہ قابل اعتماد شمسی توانائی کے حل پر جانے پر مجبور کر دیا ہے۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…