اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

فواد اور صنم کی ویب سیریز ”برزخ” کو یوٹیوب سے ہٹانے کا اعلان

datetime 8  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستانی سپر سٹار اداکار فواد خان اور صنم سعید کی متنازع انڈین ویب سیریز ”برزخ” کو یوٹیوب سے ہٹانے کا اعلان کر دیا گیا۔پاکستانی ہدایت کار عاصم عباسی کی تحریر کردہ اور بنائی گئی ویب سیریز “برزخ” کو بھارتی پروڈیوسرز نے پروڈیوس کیا ہے اور اس سیریز کو بھارتی سٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو کے لیے ہی بنایا گیا ہے۔19 جولائی کو بھارتی یوٹیوب چینل پر ریلیز ہونے والی سیریز “برزخ” کی پہلی اور دوسری قسط نے جہاں پاکستانی اور بھارتی مداحوں کے دل جیتے وہیں سریز کی تیسری قسط دیکھ کر پاکستانی مداح غصے سے بھڑک اٹھے۔

“برزخ” کی تیسری قسط میں دو مرد کرداروں کے درمیان رومانوی مناظر اور رغبت دکھائی گئی تھی، اس کے علاوہ سیریز میں فحاشی، زنا اور بچوں کی ذہن سازی بھی دکھائی گئی ہے۔پاکستان میں ہم جنس پرستی کے مواد پر شدید ردعمل کے بعد بھارتی یوٹیوب چینل نے انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے کہ وہ 9 اگست سے ویب سیریز کو یوٹیوب سے ہٹا دیں گے۔اپنے اعلامیہ میں انہوں نے لکھا کہ فیصلہ پاکستانی ناظرین کو مدنظر رکھ کرکیا گیا ہے اور وہ اپنے ناظرین کو عزت اور احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…