جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

آئندہ 2روز میں مزیدمون سون بارشوں کے امکانات

datetime 7  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 2روز میں مون سون بارشوں کے امکانات ہیں۔ مری، راولپنڈی، اٹک، منڈی بہائوالدین، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، اوکاڑہ، قصور، ساہیوال، خوشاب، فیصل آباد ، سر گو دھا، نورپورتھل اور دیگر اضلاع میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں راولپنڈی 43ملی میٹر سیالکوٹ 21، چکوال 17، گجرات 16، مری 13اور خانپور میں 11ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مون سون بارشوں کے باعث دریاں، ڈیمز اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 7سے 13اگست تک دریائے چناب اور راوی سے منسلک ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ دریائے سندھ میں چشمہ اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب جبکہ تربیلا اور کالا باغ کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق انتظامیہ اور متعلقہ محکمے الرٹ ہیں۔

شہری احتیاطی تدابیر اپنائیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔ رواں سال مون سون سیزن میں 55 شہری جانبحق اور 145 زخمی ہوئے۔ اموات آسمانی بجلی اور بوسیدہ عمارتوں کے گرنے کے باعث ہوئیں۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق جانبحق افراد کے لواحقین کی مالی امداد کی جا رہی ہے۔ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے قیمتی جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ کمزور و بوسیدہ عمارتوں میں ہرگز رہائش پذیر نہ ہوں۔ ایمرجنسی کی صوتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائین 1129 پر رابطہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…