ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

شیخ حسینہ واجد کے بھاری اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 7  اگست‬‮  2024 |

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلا دیش میں طلبہ تحریک کے دباؤ میں آکر 15 برس تک اقتدار میں حکمرانی کرنے والی شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا زوال ہوا۔واضح رہے شیخ حسینہ بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی صاحبزادی ہیں، جن کی عمر 76 برس ہے اور وہ 2009 سے مسلسل برسرِ اقتدار میں تھیں، اور اس سال جنوری میں وہ چوتھی بار وزیراعظم منتخب ہوئی تھیں۔

حسینہ حکومت خاتمے کے بعد بنگلا دیش کی افواج نے ملک کا کنٹرول سنبھالا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہاں کے حالات ایک دم تبدیل ہوگئے۔شیخ حسینہ کی بھارت روانگی کے بعد ان کے حوالے سے مختلف خبریں آتی رہی جس کے ساتھ ہی ان کے کل اثاثوں کی تفصیلات بھی منظر عام پر آئیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ واجد کا دنیا کی طاقتور ترین خواتین میں شمار اس لیے بھی ہوتا ہے کہ ان کے پاس بے تحاشا دولت ہیرپورٹس کے مطابق ان کی سالانہ تنخواہ تقریباً 13 لاکھ ٹکا تھی جو کہ تقریباً 86,000 روپے ماہانہ بنتی ہے۔ الیکشن کمیشن کو جمع کرائے گئے اعلامیے کے مطابق شیخ حسینہ کی طرف سے کل دولت 6 کروڑ ٹکے بتائی گئی تھی۔ اے بی پی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق 2022 میں ان کی آمدنی 1.07 کروڑ ٹکا تھی جس میں زرعی شعبے سے بہت زیادہ کمائی ہوئی تھی”۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ 6 ایکڑ زرعی زمین کی مالک بھی ہیں اور وہ فش فارمنگ سے بھی پیسہ کماتی ہیں۔ ان کے پاس ایک کار بھی ہے جو انہیں بطور تحفہ دی گئی تھی۔علاوہ ازیں بھارتی ایسٹس میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ شیخ حسینہ کی بنگلہ دیش میں کئی جائیدادیں ہیں، اس کے ساتھ ہی سنگاپور میں گھر اور رہائشی پلاٹ بھی ان کی ملکیت میں شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…