ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

منرل واٹر کے 22برانڈ انسانی استعمال کے لئے مضر صحت قرار

datetime 1  اگست‬‮  2024 |

کراچی (این این آئی)منرل واٹر کے 22 برانڈ انسانی استعمال کے لئے مضر صحت قرار دے دئیے گئے ہیں۔ مضر صحت قرار دئیے جانے والے منرل واٹر میں فجی، بی آر او ایچ 20, کوہ نور، رویال سلور، اسمارٹ، ایکوا قسمت، آشا پریمیم ، ڈرنکنگ واٹر ، بکسٹن، کلف واٹر ، ہیلتھ ڈرنکنگ واٹر ، کرسٹل پیور لائف، ڈریم پیور، نیو ہیلتھ ڈرنکنگ واٹر ، اورئیل، پرواز واٹر، پریمیم صفا، پیور ری فائیڈ واٹر، اسمارٹ پیور واٹر، اسپیلش واٹر، اسٹل، اسٹار لائٹ واٹر، وی وو، واٹر پلس پریمیئم ڈرنکنگ اور مصافی شامل ہیں۔

ان منرل واٹر کو PCRWR نے انسانی صحت کے استعمال کے لئے مضر صحت قرار دیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی مزمل حسین ہالیپٹو نے مذکورہ منرل واٹر کی انتظامیہ کو سات دن کے اندر اپنی مصنوعات مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی کے احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سندھ فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی مزمل حسین ہالیپٹو نے کہا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی کسی کو بھی انسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…