بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

datetime 31  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون سیزن کے دوران یکم سے 6 اگست تک شدید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 31 جولائی سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس سے ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ آزاد کشمیر ، پنجاب کے بیشتر مقامات، خیبر پختونخوا، بلوچستان، سندھ اور گلگت بلتستان میں تیز ہواں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جب کہ اسلام آباد میں بھی موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق 2 سے 5 اگست کے دوران مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، اسلام آباد اور راولپنڈی کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ،بلوچستان کے برساتی ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، وسطی و جنوبی پنجاب اور پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے، جب کہ 4 اور 5 اگست کو سندھ کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے، اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…