جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

سات عادتیں جو آپ کو تندرست رکھیں

datetime 7  اکتوبر‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک )کون فٹ رہ کر دلکش نظر نہیں آنا چاہتا؟ تاہم بعض اوقات ہماری جانب سے زرہ سی لاپرواہی ہماری فٹنس پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔یہاں ہم آپ کو صحت کے حوالے سے کچھ بہترین ٹپس دے رہے ہیں جن سے آپ بہترین فٹنس حاصل کرسکتے ہیں۔
ایک ساتھ بہت سارے چپس نہ کھائیں
ہم جانتے ہیں کہ چپس یا دیگر تیار غذائیں آپ کو بہت پسند ہیں تاہم انہیں ایک ساتھ بڑی تعداد میں کھانے سے آپ کی فٹنس متاثر ہوتی ہے۔ ایک ہی باری میں اپنے پسندیدہ اسنیک کو ختم کرنے کے بجائے اسے مختلف پیکٹس میں تھوڑا تھوڑا بانٹ لیں۔ اس سے نہ صرف آپ اپنے جسم میں کیلوریز کی تعداد بڑھنے سے روکیں گے بلکہ بے وقت کی بھوک سے بھی بچ سکیں گے۔
چند سیکنڈ میں موڈ بہتر بنائیں
اپنا موڈ بہتر بنانے اور تناو¿ کم کرنے کے لیے نارنجی سونگھیں۔ ان کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ کچھ لمحات میں ہی یہ آپ کا موڈ بہتر بنادیتے ہیں۔ اگر آپ کو دفتر میں نیند آتی ہے تو یہ عمل نیند بھگانے کے بھی کام آسکتا ہے۔
اپنے ہاضمے کا خاص خیال رکھیں
یہ فٹ رہنے کے اہم اصولوں میں سے ایک ہے۔ اگر آپ کا ہاضمہ درست انداز میں کام کررہا ہے تو آپ بیشتر فٹنس مسائل سے بچ سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں نیم گرم پانی میں تھوڑا سہ لیمو چھڑک کر پی لیں۔ خیال رہے کہ اس میں شکر کا اضافہ نہ کریں۔ اگر آپ اس شربت کو میٹھا بنانا چاہتے ہیں تو اس میں شہد ملایا جاسکتا ہے۔
سوتے وقت موبائل کو خود سے دور رکھیں
ہم اکثر رات کو سونے سے قبل موبائل استعمال کررہے ہوتے ہیں جس سے ہمارے سونے کے اوقات کم ہوجاتے ہیں۔ متعدد ریسرچز میں کم نیند کے نقصانات بیان کیے گئے ہیں اور کم سونا آپ کی فٹنس پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ اپنا موبائل فون یا تو اپنے بیڈ روم میں ہی نہ رکھیں اور اگر آپ ایسا کر بھی رہے ہیں تو اپنے بیڈ سے دور رکھیں۔
موبائل کو دور رکھنے کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہوگا کہ آپ کو اس کا الارم بند کرنے کے لیے صبح اٹھنا پڑے گا جس سے آپ کے اضافی سونے کے امکانات کم ہوجائیں گے جب کہ جم میں زیادہ وقت مل سکے گا۔
مناسب تعداد میں پانی پیئیں
پورے دن کے دوران ہر گھنٹے میں پانی پینے کے اہداف مقرر کرلیں اور اس پر سختی سے عمل کریں۔ مناسب پانی آپ کے جسم کے لیے بے انتہا ضروری ہے۔ اس حوالے سے اپنی بوتل پر مارکرز بنانا بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔
جم کے بعد جسم میں درد ہے؟ ادرک کھائیں
ورزش کے بعد اکثر پٹھوں میں تکلیف محسوس ہوتی ہے۔ اس سلسلے سے میں دو گرام ادرک چبائیں۔ اگر آپ کو اس کا ذائقہ پسند نہیں تو اسے کسی شربت یا چائے کے ساتھ استعمال کریں۔ اس سے آپ کے جسم میں ہونے والا درد کم ہوجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…