اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

کراچی سمیت ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیش گوئی

datetime 20  جولائی  2024 |

کراچی(این این آئی)وفاقی دارالحکومت اور شہر قائد سمیت ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، وسطی و جنوبی پنجاب ، سندھ اورشمال مشرقی جنوبی بلوچستان میں شدید بارشیں ہونے کا امکان ہے۔شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح جنوبی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی/بالائی سندھ میں چند مقامات پر تیز بارش کی توقع بھی کی جا رہی ہے۔اْدھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گر دو نواح میں مو سم گرم اور مر طوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور،صوابی، مردان، چارسدہ، وزیرستان، بنوں،لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔مری، گلیات، اٹک ، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ،نارووال ، لاہور، شیخوپورہ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد ، خوشاب، سرگودھا،لیہ، بھکر ، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، راجن پور ، ملتان، رحیم یار خان، خانیوال، مظفر گڑھ اورکوٹ میں بھی آندھی، جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان میں لسبیلہ ، خضدار، آوران ، ڑوب، بارکھان،موسیٰ، شیرانی،کوہلو، ہرنائی، سبی ، لورالائی، نصیر آباد ،جھل مگسی، جعفر آباد ، کوئٹہ ، زیارت ،قلات ، خضدار، لسبیلہ، آواران اور کیچ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جب کہ چند مقامات پر مو سلادھار بارش کا امکان ہے۔سندھ میں سکھر ، کشمور ، خیر پور ، لاڑکانہ ، دادو ،بدین ،ٹھٹھہ، سجاول ، کراچی ، جیکب آباد ، شکار پور، شہید بینظیر آباد،حیدرآباد، تھرپارکر، عمرکوٹ ، مٹھی، میرپور خاص اورسانگھڑمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں، جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔علاوہ ازیں کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ا برآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…