میانوالی( این این آئی)میانوالی کے علاقہ ہرنولی میں دو جڑواں بھائیوں نے حیرت انگیز ریکارڈ قائم کر دیا۔بتایا گیاہے کہ ایک ہی دن پیدا ہونے والے جڑواں بھائیوں نے میٹرک کے امتحانات میں ایک جیسے نمبر حاصل کرکے سب حیران کردیا ۔ اسد الرحمن نے 1081 اور سیف الرحمن نے بھی میٹرک میں 1081 نمبر حاصل کئے ۔ جڑواں بھائیوں نے پانچویں اور آٹھویں کلاس میں بھی ایک جیسے نمبر حاصل کئے تھے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں