خوشاب(این این آئی)خوشاب میں نہر میں کشتی الٹنے سے سات بچے پانی میں ڈوب گئے ایک بچے کو بچالیا گیا۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تحصیل نورپور تھل میں کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا جس میں سات بچے پانی میں ڈوب گئے، ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچتے ہوئے بچوں کی تلاش شروع کردی، ایک بچے کو ریسکیو کرلیا گیا بقیہ بچوں کی تلاش جاری ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا ڈی سی خوشاب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ بچوں کو لائف جیکٹس کے بغیر کشتی پر بٹھانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔