کراچی (این این آئی) مواچھ گوٹھ میں 10سالہ طالبہ سے اسکول ہیڈ ماسٹر کی زیادتی کا انکشاف ہوا، والد کا کہنا تھا کہ بیٹی نے بتایا سر نے الگ کمرے میں لے جا کر زیادتی کی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں 10سالہ طالبہ کو اسکول ہیڈ ماسٹر نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ موچکو تھانے میں درج کرلیا گیا ، جس میں کہا ہے کہ 3 بیٹیاں اسکول ہیڈ ماسٹر حنیف کے پاس ٹیوشن پڑھنے جاتی ہیں، 10سالہ بیٹی نے بتایا سر نے الگ کمرے میں لے جا کر زیادتی کی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 10 سالہ بچی سے زیادتی میں ملوث ہیڈماسٹر حنیف روپوش ہے،پ ملزم کو کافی تلاش کیالیکن تاحال گرفتار نہیں ہوسکا ہے۔حکام نے مزید کہا کہ معلوم ہوا ہے ملزم نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی ہے۔