اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسلام آباد داخلے سے روکا گیا تو پلان بی اور سی موجود ہے،حافظ نعیم الرحمن

datetime 3  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اسلام آباد داخلے سے روکا گیا تو ہمارے پاس پلان بی اور سی موجود ہے،کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں عوام سے اتحاد کرلیا ہے اور انہی سے مل کر دھرنا دیں گے، اسلام آباد جلائوگھیرائویا گولی کیلئے نہیں اپنا حق لینے جا رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ین وزیراعظم شہبازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو ریلیف دیں اس سے پہلے کہ قوم بپھر جائے اور جانے کا راستہ بھی نہ ملے، دھرنے پر بیٹھیں گے اٹھنے کی صرف ایک شرط ہوگی کہ عوام کو ریلیف دیں۔

انہوںنے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کہتے ہیں دوبارہ الیکشن کرائو تاکہ نئے الیکشن پر نئی ڈیل ہو، جب فارم 45 موجود ہے تو کیوں الیکشن کروائیں، فراڈ کے نتیجے میں مخصوص اور خیراتی سیٹوں کو کیسے قبول کریں،عوام کے حق کیلئے جو کچھ بھی کرنا پڑا کریں گے، حکومتی ہتھکنڈوں کے عادی ہیں، جماعت اسلامی کے پاس پلان بی اور سی بھی موجود ہے لیکن وہ دھرنے میں بیٹھ کر اعلان کریں گے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ یہ ہمارا ملک ہے، فوج اور بیوروکریسی عوام سے ہوتے ہیں، ہمیں امپائر کی انگلی کا انتظار نہیں، راولپنڈی اور اسلام والے سب اداروں کو تعاون کرنا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ یہ کہتے ہیں آئی ایم ایف راضی نہیں ہوا اب تو اور گیس، بجلی کی قیمتیں بڑھائیں گے، گیس و بجلی کی قیمت تو بڑھا دی اب یہ سلسلہ نہیں رکے گا، آٹے چینی دال پر بھی ٹیکس لگا کر وزیر اعظم کہتے ہیں مہنگائی کم ہوگئی ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…