پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

میں نے اپنے ذہن میں شریک حیات کا ایک خاکہ تیار کر رکھا ہے،مہوش حیات

datetime 28  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے ایک شریک حیات میں پائی جانے والی خصوصیات بتادیں۔حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مختلف موضوعات سمیت شادی سے متعلق بھی کھل کر گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ انہوں نے ابھی تک شادی کیوں نہیں؟ جس پر مہوش حیات نے بتایا کہ میں نے چھوٹی عمر سے ہی کام کرنا شروع کر دیا تھا اور ہمیشہ اپنے کیریئر پر توجہ دی لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اب تک مجھے کوئی ایسا شخص ملا ہی نہیں جس کیساتھ میں اپنی زندگی گزارنے کا فیصلہ کر سکوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی مرد سے تعلقات استوار کرنے یا رشتہ بنانے سے پہلے یہ سوچتی ہوں کہ میں مہوش حیات ہوں اور مجھے اپنے حساب سے ہی مطلوبہ شخص سے تعلقات بنانے چاہئیں۔

مہوش نے کہا کہ میں نے اپنے پسندیدہ شخص کو کہیں اپنے دل میں ہی چھپا رکھا ہے لیکن سچ بات یہ ہے کہ مجھے ابھی تک ایسا کوئی شخص نہیں ملا جس سے میں شادی کرتی۔اپنے شریک حیات میں پائی جانیوالی خصوصیات پر بات کرتے ہوئے مہوش حیات کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے ذہن میں شریک حیات کا ایک خاکہ تیار کر رکھا ہے جس کے مطابق میرے شریک حیات کیلئے یہ ضروری نہیں کہ وہ گورا چٹا ہو بلکہ یہ ضروری ہے کہ سمجھدار ہو، دراز قد ہو اور مختصراََ یہ کہ اچھی مردانہ وجاہت کا حامل شخص ہو۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…