اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

پشاور،چند گھنٹوں میں 6 واقعات، 16 افراد جاں بحق،7 زخمی

datetime 26  جون‬‮  2024 |

پشاور (این این آئی) صوبائی دارالحکومت پشاور میں چند گھنٹوں کے دوران پیش آنے والے 6 مختلف واقعات میں 16 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 8 بچے اور 4 خواتین بھی شامل ہیں۔پشاور پولیس کے مطابق مضافاتی علاقے بڈھ بیر میں چچا زاد بھائیوں نے پیسوں کے لین دین اور جائیداد کے تنازع پر گھر میں گھس کر 5 بچوں اور 4 خواتین کو قتل کر دیا۔خیبر پختون خوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی اور وزیرِ اعلی علی امین گنڈا پور نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے۔پولیس ترجمان کے مطابق بڈھ بیر ہی کے علاقے میں پیش آئے زمینی تنازع پر فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق اور2 زخمی ہو گئے۔

رنگ روڈ پشتخرہ میں مبینہ سابقہ دشمنی پر ایک فریق نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق نواحی علاقے شیخ محمدی میں بھی فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، کھیتوں کو پانی دینے کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔پولیس کے مطابق علاقہ سفید ڈھیری میں فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔ریگی للمہ کے علاقے میں برساتی نالے کے جوہڑ سے 3 گمشدہ بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا نے تینوں بچوں کی گمشدگی رپورٹ تھانہ ناصرباغ میں درج کرائی تھی۔لواحقین کے مطابق بچے کھیل کھود کے لیے گھر سے نکلے تھے، اگلی صبح 8 سے 12 سالہ بچوں کی لاشیں انہیں نہر سے ملیں۔پولیس ترجمان کے مطابق تمام واقعات کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…