پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

میچ بچانے کیلئے گلبدین نائب کی چالاکیاں سوشل میڈیا پر مذاق بن گئیں

datetime 26  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کنگسٹن (این این آئی)افغان کرکٹر گلبدین نائب کی چالاکیاں سوشل میڈیا پر مذاق بن گئیں۔تفصیلات کے مطابق افغانستان اور بنگلادیش کے گروپ 1 کے انتہائی اہم میچ کے اختتامی لمحات میں بار بار بارش آڑے آرہی تھی، کبھی ڈک ورتھ لوئس پر افغانستان تو کبھی بنگلادیش آگے رہی تاہم 12ویں اوور میں بارش کے وقت جب افغان ٹیم ڈک ورتھ لوئس پر آگے تھی تو افغان کوچ جوناتھن ٹراٹ نے میچ روکنے یا سلو کرنے کا اشارہ کیا۔عین اسی وقت سلپ میں کھڑے گلبدین نائب ہیمسٹرنگ کا بہانہ کرکے زمین پر ایسے گرے جیسے انکا اٹھنا مشکل ہوگیا ہو۔

ایسے میں کمنٹیٹر نے قہقہہ لگاتے ہوئے گلبدین کی بہترین اداکاری پر کہا کہ انہیں آسکر دیا جائے یا ایمی۔یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ دیر بعد گلبدین بولنگ کیلئے آئے اور وکٹ بھی حاصل کی،یہی نہیں بلکہ اپنی ٹیم کی کامیابی کے بعد ٹیم کے ساتھ بجلی کی تیزی سے دوڑتے ہوئے بھی نظر آئے۔گلبدین نائب کی اس حرکت نے کرکٹ کے متوالوں کو مایوس کیا، انہوں نے گلبدین کی جانب سے میچ میں زبردستی تاخیر کی کوشش کو اسپرٹ آف دا گیم کے منافی قرار دیا۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر گلبدین نائب خود ایک مذاق بن گئے۔ ایک صارف نے مشہور زمانہ فلم ویلکم کے کردار ”بلو”کی ویڈیو شیئر۔ایک صارف نے تمسخر اڑاتے ہوئے کہا کہ جیت کے بعد سب سے تیز گلبدین نائب ہی بھاگے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ 10 بجکر 1 منٹ پر گلبدین کو کریمپس پڑے تاہم 10 بجکر 34 منٹ پر وہ ٹیم میں سب سے تیز دوڑ رہے تھے۔بھارتی کرکٹر روی چندرن ایشون نے بھی چٹکلہ چھوڑ دیا کہ گلبدین کو ریڈ کارڈ ملنا چاہیے اس پر گلبدین نے جواب دیا کہ ”کبھی خوشی کبھی غم میں ہوتا ہے ہیمسٹرنگ”۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…