پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

عمران اور شاہ محمود کو جیل میں عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی: زین قریشی کا دعویٰ

datetime 17  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور والد شاہ محمود قریشی کو آج بھی اڈیالا جیل میں عید کی نماز پڑھنے نہیں دی گئی۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں زین قریشی کا کہنا تھاکہ والد شاہ محمود قریشی کے بغیر یہ دوسری عید ہے، انہوں نے حقیقی قربانی دی ہے، امید ہے عید کے بعد شاہ محمود قریشی رہا ہو جائیں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور والد کو آج بھی اڈیالا جیل میں عید کی نماز پڑھنے نہیں دی گئی۔

ان کا کہنا تھاکہ سائفرکیس سیاسی انتقام تھا، ہائیکورٹ نے اس کیس میں باعزت بری کیا تو حکومت نے 9 مئی کے بے بنیاد کیسز بنا دیے۔زین قریشی کا کہنا تھاکہ ہم نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، عام انتخابات اور 9 مئی کی تحقیقات ہمارا مطالبہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے پہلے بھی مل کر حکومت بنانے کی دعوت دی، ہم نے اصولی موقف اختیار کیا، تحریک انصاف کے کوئی آپسی اختلاف نہیں۔ان کا کہناتھاکہ بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا ہے، یہ آئی ایم ایف دوست بجٹ ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…