جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات کی جانب سے 18 جون سے بارشوں کی پیش گوئی

datetime 14  جون‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات کی جانب سے 18 جون سے بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے نم ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے تحت 18 سے 22 جون کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔16 سے 18 جون کے دوران کے پی میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا،

18 جون سے 22 جون کے دوران چترال اور ایبٹ آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔16سے 18 جون کے دوران بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، جبکہ 18 سے 22 جون کیدرمیان اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات میں آندھی اور بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔20سے 22 جون کے دوران بہاولپور، ملتان اور خانیوال میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔17سے 20 جون تک سندھ کے بیشتر علاقوں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، 21 سے 22جون کے دوران سکھر اور جیکب آباد میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔19سے 22 جون کے دوران شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو گرمی کی لہر کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…