پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ایک لڑکی نے میرے جنون میں مبتلا منگیتر سے منگنی توڑ ڈالی،سونم باجوہ

datetime 13  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)مقبول بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک لڑکی نے میرے جنون میں مبتلا منگیتر سے منگنی توڑ ڈالی۔سونم باجوہ ان دنوں پنجابی گلوکار و اداکار ایمی ورک کے ہمراہ اپنی فلم ‘کڑی ہریانہ ول دی’ کی پروموشن میں مصروف ہیں، بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران میزبان کے سوال پر اداکارہ نے حال ہی میں پیش آیا عجیب وغریب واقعہ سنایا۔سونم باجوہ نے بتایا کہ ‘میں ایک تقریب میں شرکت کیلئے اپنے آبائی گھر گئی تھی جہاں سے واپسی پر بریلی ائیرپورٹ پر میں نے ماسک لگایا ہوا تھا، ائیرپورٹ پر ایک خاتون مجھ تک پہنچی اور سوال کیا کہ کیا آپ سونم باجوہ ہیں؟خاتون کے سوال پر میں نے سر ہلادیا، جس کے بعد خاتون نے مجھے کہاکہ ‘ تمہاری وجہ سے میری منگنی ٹوٹ گئی’۔

سونم باجوہ نے بتایا کہ خاتون کی بات سن کر میں ہکا بکا رہ گئی اور مجھے سمجھ ہی نہیں آرہا تھا کہ کیا ردعمل دوں لیکن پھر خاتون نے مجھے خود ہی بتایا کہ’میں بہت شکر گزار ہوں، میں نے ایک ایسے شخص سے منگنی کی تھی جو آپ کا دیوانہ تھا اور مجھے یہ بات پسند نہیں تھی لہٰذا میں نے وہ منگنی ختم کردی’۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ خاتون نے مجھے یہ بھی بتایا کہ اب ان کی شادی کسی اور شخص سے ہو چکی ہے اور وہ اپنی شادی سے بہت خوش ہیں، جس کے بعد میں مطمئن ہوگئی۔سونم باجوہ نے مزید کہا کہ اگر میرا پارٹنر بھی میرے بجائے کسی دوسری اداکار ہ کے جنون میں مبتلا ہو تو مجھے بھی اچھا نہیں لگے گا۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…