بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

بدتمیزی کرنے پر ماں نے اپنے بیٹے کا گلا گھونٹ دیا،اعتراف جرم، پولیس نے گرفتار کرلیا

datetime 12  جون‬‮  2024 |

نئی دہلی (این این آئی) بھارت میں ایک ماں نے بدتمیزی کرنے پر بیٹے کا گلا گھونٹ دیا، پولیس نے گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر اگرتلہ کے جے نگر میں ایک خاتون نے اپنے 9سالہ بیٹے کو نافرمانی اور بدتمیزی کرنے پر گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔واقعے کے بعد پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو سپرابھا نامی خاتون اپنے بیٹے کی لاش کے پاس بیٹھی تھی۔

سپرابھا نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ تعمیراتی جگہ پر اجرت پر کام کرتی ہے اس کا شوہر لاپتہ ہے اور بیٹی کی شادی ہو چکی ہے، وہ بیٹے راجدیپ کی اکیلے پرورش کر رہی تھی مگر بیٹے کی بدتمیزی سے بہت پریشان رہنے لگی تھی۔خاتون نے کہا کہ راجدیپ نے اس کے پیسے چرائے اور پڑھائی بھی چھوڑ دی تھی اس کی حرکتوں کی وجہ سے اسے کوئی کام پر بھی نہیں رکھتا تھا۔خاتون نے کہا کہ میں نے بیٹے کو قتل کیا لہٰذا جیل جانے کیلئے تیار ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…