بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

انگلش فٹبالر مائیکل اوون سندھ میں ملنے والی محبتوں پر حیران

datetime 7  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)برطانیہ کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر مائیکل اوون نے سندھ میں ملنے والی محبتوں اور پزیرائی حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹبال لیگ، انگلینڈ کے وفد نے سابق انٹرنیشل فٹ بالر انگلینڈ کے مائیکل اوون کی قیادت میں وزیر اعلی ہائوس کا دورہ کیا جہاں صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان محمد بخش خان مہر نے وزیر اعلی سندھ کی جانب سے وفد کا استقبال کیا۔وزیر کھیل و امور نوجوانان نے پی ایف ایل لیگ کی دنیا بھر اور بالخصوص پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کی خواہش اور کاوش کو سراہا۔

سردارمحمد بخش خان مہر نے وفد کو صوبہ سندھ میں موجود کھیل کے شاندار سہولتوں کے بارے میں آگاہ کیا اور امید ظاہر کی کہ مجوزہ فٹ بال لیگ سے نہ صرف کھیل کو فروغ ملے گا بلکہ اس کے ذریعہ بہترین معاشی مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں 25 کروڑ عوام کھیلوں کے مداح ہیں۔وفد کے سربراہ مائیکل اوون نے گزشتہ تین دنوں میں ملنے والی بھرپور پذیرائی اور بالخصوص صوبہ سندھ کے عوام کی جانب سے ملنے والی پزیرائی پر مسرت اور اس یقین کا اظہار کیا کہ لیگ کے ذریعے ملنے والی مہارت اور جدید تکنیک کی مدد سے پاکستانی فٹ بالرز بین الاقوامی ہیروز میں تبدیل ہوجائیں گے۔

وفد کے دیگر ارکان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مجوزہ فٹ بال لیگ کو کامیابی بنانے کیلئے سرکاری سرپرستی کی درخواست کی۔ سیکریٹری کھیل جلال الدین مہر نے وفد کو یقین دلایا کہ بلاول بھٹو زرداری چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر کی قیادت میں کھیلوں اور نوجوانوں کیلئے کیئے جانے والے ایسے تمام منصوبوں کو سندھ سرکار کی سرپرستی حاصل رہے گی۔دریں اثنا وفد کے تمام اراکین کو سندھ کی روایتی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…