منگل‬‮ ، 17 جون‬‮ 2025 

یوٹیوب نے چاہت فتح علی خان کا گانا ‘بدو بدی’ ڈیلیٹ کردیا

datetime 6  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سوشل میڈیا پر اپنے بیسْرے گانوں کی وجہ سے شہرت پانے والے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کے وائرل گانے ‘اکھ لڑی بدوبدی’ کو یوٹیوب نے ڈیلیٹ کردیا۔چاہت فتح علی خان نے ایک ماہ قبل اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپنا گانا ‘اکھ لڑی بدوبدی’ اپلوڈ کیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب وائرل ہوگیا تھا لیکن اب یہ گانا گلوکار کے چینل سے ڈیلیٹ ہوگیا ہے۔سوشل میڈیا پر زیرِ گردش مختلف میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ یوٹیوب نے کاپی رائٹ کی وجہ سے چاہت فتح علی خان کا گانا ‘اکھ لڑی بدوبدی’ ڈیلیٹ کیا ہے۔

ڈیلیٹ ہونے سے پہلے تک چاہت فتح علی خان کے اس گانے پر 27 ملین سے زائد ویوز آچکے تھے، اْن کا یہ گانا سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز جیسے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر ٹرینڈ بھی بنا ہوا تھا۔یوٹیوب کی جانب سے ‘اکھ لڑی بدوبدی’ ڈیلیٹ کرنے پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے شْکر ادا کیا اور کہا کہ وہ اس گانے سے تنگ آگئے تھے، اچھا ہوا کہ یوٹیوب نے یہ گانا ڈیلیٹ کردیا جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ چاہت فتح علی خان کی شہرت کو نظر لگ گئی ہے۔

صارفین نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیوب نے آج تک وہ سب گانے تو ڈیلیٹ نہیں کیے جو بنا اجازت کے بھارت کی فلم انڈسٹری نے چْرائے ہیں۔خیال رہے کہ چاہت فتح علی خان سے قبل ملکہ ترنم نور جہاں نے سال 1973 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘بنارسی ٹھگ’ کے لیے گانا ‘اکھ لڑی بد وبدی’ گایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…