منگل‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2026 

بجلی صارفین کی مشکلات میں اضافہ، مالی سال کے دوران صرف ایک بار بلوں کی قسطیں ہونگی،نیپرا

datetime 6  جون‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے مشکلات پیدا کر دیں کیوں کہ اب مالی سال کے دوران صرف ایک مرتبہ ہی بجلی کے بلوں کی قسطیں ہوسکیں گی۔نیپرا کے مطابق کنزیومر سروس مینوئل 2021میں ترمیم کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر کے بجلی صارفین سے ایک سال میں ایک سے زیادہ مرتبہ بجلی بلوں کی قسطیں کرانے کی سہولت چھین لی گئی ہے۔

نیپرا نے بتایاکہ اب کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین ایک مالی سال کے دوران صرف ایک مرتبہ بجلی بل کی قسطیں کرا سکیں گے۔اس کے علاوہ پہلی قسط کی بروقت ادائیگی پر کوئی مارک اپ نہیں لگے گا جبکہ دیگر باقی قسطوں پر 14 فیصد مارک اپ ادا کرنا ہوگا۔نیپرا ترمیم کے مطابق بجلی بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع ادائیگی کی مقررہ تاریخ سے پہلے ہو سکے گی۔یاد رہے کہ مہنگی بجلی کے باعث بھاری بجلی بلوں کی ادائیگی میں مشکلات کے باعث صارفین سال کے دوران متعدد مرتبہ بلوں کی قسطیں کرا لیتے تھے اب یہ سہولت صرف میں ایک مرتبہ تک محدود کر دی گئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…