پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت نے دنیا کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

datetime 22  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون سے شروع ہو رہا ہے تاہم میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ 9 جون کو نیویارک میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا کرکٹ شائقین بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں تاہم سب سے زیادہ شدت سے میگا ایونٹ کے جس بڑے مقابلے کا انتظار ہو رہا ہے وہ پاک بھارت ٹاکرا ہے جو 9 جون کو نیویارک میں کھیلا جائے گا۔اس امریکی شہر میں پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے شہریوں کی بہت بڑی تعداد رہتی ہے جب کہ دنیا بھر میں اس میچ کے شائقین ہیں۔

اسی لیے ہر کوئی میچ کے سنسنی خیز لمحات کو براہ راست اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کرنا چاہتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہی وجہ ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اس میچ کے ٹکٹ کی قیمت نے دنیا میں بیس بال کے مہنگے ترین ٹکٹوں کی قیمت کو بھی بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ٹکٹوں کی بہت زیادہ مانگ کے باعث کم ترین درجے کا ٹکٹ بھی 1320 ڈالر کا ہے جو نیویارک یانکیز کی مہنگی ترین ٹکٹ سے بھی کہیں زیادہ مہنگا ہے جب کہ ری سیل پلیٹ فارمز پر پاک بھارت ٹکٹیں 10 ہزار ڈالر تک میں فروخت کیلیے پیش کی جارہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…