ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

چچا کی پسند کی شادی پرجرمانے کے طور پر دو بچیاں دینے کا فیصلہ،بچیاں عدالت پہنچ گئیں

datetime 7  مئی‬‮  2024 |

ٹھٹھہ(این این آئی)ٹھٹھہ میں بااثر افراد نے چچا کی پسند کی شادی پر وڈیرے کو جرمانے کے طور پر دو بچیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔آمری اسٹاپ کی رہائشی دو بچیاں ماں کے ہمراہ سیشن کورٹ پہنچ گئیں۔سیشن عدالت نے بچیوں کو تحفظ دینے اور چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت کارروائی کر کے رپورٹ دینے کا بھی حکم دیا ہے۔

لڑکیوں نے عدالت میں بیان دیا کہ ابھی زیرِ تعلیم ہیں اور اس معاملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔دوسری جانب پولیس حکام نے بتایاکہ عدالتی حکم کے بعد وڈیرہ اور اس کے ساتھی فرار ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ بچیوں کے چچا ممتاز میرجت نے پسند کی شادی کی تھی، جس کے بعد بااثر افراد نے دونوں بچیوں کی شادی لڑکی کے بھائیوں سے کرانے کا حکم سنایا تھا۔بچیوں کے چچا نے لڑکی سے بھاگ کر پسند کی شادی کر لی تھی ، وڈیرے نے جرمانے میں لڑکی کے خاندان سے دو بچیوں کی شادی کرانے کا فیصلہ سنایا تھا۔دونوں بچیاں روزینہ اور گلناز آپس میں کزن ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…