پیر‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2026 

یورپی کمپنیوں کا پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

datetime 4  مئی‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مؤثر حکمت عملی کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کی آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کا عندیہ دیدیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مؤثر حکمت عملی کے باعث یورپی کمپنیوں نے پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت قائم کئے گئے نیشنل انکیوبشن سینٹرز سے فارغ التحصیل سٹارٹ اپس نے غیر ملکی آئی ٹی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنا شروع کردیا ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی انتھک کوششوں اور نیشنل انکیوبشن سنٹرز کی مضبوط نیٹ ورکنگ کے باعث غیر ملکی کمپنیوں کا پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر اور دیگر شعبوں پر اعتماد بحال ہوا ہے اور ایک یورپی سافٹ ویئر کمپنی نے خطیر سرمایہ کاری کے ذریعے کراچی میں ڈیٹا سنٹر کے قیام کا ارادہ کیا ہے۔چیک ریپبلک کی سافٹ ویئر کمپنی ”آئس وارپ نے پاکستان کی سافٹ ویئر کمپنی ہیگزالائز ی شراکت سے کراچی میں ڈیٹا سنٹر شروع کرنے کا ارادہ کیا ہے۔آئس وارپ گلوبل کے چیف سیلز جان اربک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی کی اعلیٰ صلاحیت موجود ہے جو کہ سرکاری اداروں اور نجی اداروں میں وقوع پذیر ہو رہی ہیں ہم سستے حل کی فراہمی کے ذریعے پاکستان آئی ٹی مشن کی معاونت کریں گے۔

امریکی ویب پورٹل مائکرو سافٹ نیٹ ورک کے مطابق غیر ملکی کمپنیاں آہستہ آہستہ اپنے کاروبار پاکستان میں لارہی ہیں جس کی وجہ بڑھتی ہوئی صلاحیت، تربیت یافتہ نوجوان اور ابھرتے ہوئے مواقع ہیں۔آئس وارپ کی سرمایہ کاری کے باعث بہت سی صنعتوں، مالیاتی اداروں، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور سٹارٹ اپس کو سافٹ ویئر اور سائبر سکیورٹی کی خدمات کے حصول میں 60 فیصد تک کی بچث ہوگی۔ان خدمات کے حصول کے ذریعے کارپوریٹ صارفین کو نہ صرف اخراجات میں کمی حاصل ہو گی بلکہ کم قیمت کی ادائیگی کے باعث انہیں قیمتی زرمبادلہ بچانے میں بھی مدد ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…