پیر‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2026 

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

datetime 26  اپریل‬‮  2024 |

راولپنڈی /اسلام آباد (این این آئی)آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں ہے، منفی پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا ٹرولز پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے سے نہیں روک سکتے،ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔یہاں منعقدہ گرین پاکستان اینیشیٹیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپہ سالار نے کہا کہ ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ منفی پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا ٹرولز ہماری توجہ پاکستان اور اس کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے سے نہیں روک سکتے، پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔سپہ سالار نے کہا کہ آئیے، ہم سب ملکر منفی قوتوں کو رد کریں اور پاکستان کی ترقی اور استحکام کے سفر پر مرکوز رہیں، عوام کے تعاون، سپورٹ سے پاکستان میں ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ آج معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں، ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…